the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
کانگریس کی جانب سے ارکان کو وہپ جاری
نئی دہلی ۔ 17 فروری (پی ٹی آئی) پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن کے آغاز کے بعد سے ہی کارروائی میں خلل کا باعث بنا رہنے والا تلنگانہ مسئلہ لوک سبھا میں کل زیربحث آئے گا۔ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے آج کہا کہ تلنگانہ مسئلہ کل زیربحث آئے گا۔ انھوں نے لوک سبھا میں عبوری بجٹ کی پیشکشی کے فوری بعد صحافیوں سے یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر بحث ہوگی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے مسئلہ پر حامی اور مخالف گروپوں کی ہنگامہ آرائی کے سبب مسلسل التواء دیکھنے میں آرہا ہے۔ لوک سبھا میں آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013 ء شوروغل کے بیچ 13 فروری کو پیش کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں اپنی تاریخ کا بدترین مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سیما۔آندھرا کے رکن پارلیمنٹ لگڑاپاٹی راج گوپال نے ایوان میں کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا جس سے بعض ارکان کو ہاسپٹل لے جانے کی نوبت آگئی۔ حکومت نے تلنگانہ بل پر اپوزیشن بی جے پی سے تائید کی خواہش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤز میں وزیر داخلہ شنڈے نے وزیر دیہی ترقیاتی



جئے رام رمیش کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بی جے پی نے حکومت کو خود اپنی صفوں کو درست کرنے کا مشورہ دیا اور سیما۔آندھرا علاقہ کی تشویش کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ شنڈے اور رمیش نے جن بی جے پی قائدین سے ملاقات کی ان میں ایل کے اڈوانی ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی اور ایم وینکیا نائیڈو شامل ہیں۔ ملاقات تقریباً 40 منٹ رہی جس میں وزراء نے بی جے پی قائدین سے کہا کہ بل میں بعض مسائل پہلے ہی حل کرلئے گئے ہیں اور بعض ترمیمات لانے حکومت کی تجویز ہے۔ وینکیا نائیڈو نے بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزراء سے ہونے والے تبادلہ خیال سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ہم تلنگانہ کے حق میں ہیں لیکن سیما۔آندھرا علاقہ کی تشویش لازماً دور کی جانی چاہئے اور کانگریس کو پہلے اپنی صفیں درست کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور یہاں سرمایہ کاری پر توجہ دی گئی۔ انھوں نے کانگریسی وزراء سے خواہش کی کہ مابقی ریاستی آندھراپردیش کو مناسب مالی مدد فراہم کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس سے کہا کہ بل کی منظوری کے لئے مناسب ماحول ہموار کیا جائے۔ اس پر مناسب بحث ہونا چاہئے ، شوروغل میں اسے منظور نہ کیا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.